حکومت سموگ سے نمٹنے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے: مریم اورنگزیب

لاہور(نیشنل ٹائمز) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت سموگ سے نمٹنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔
کنیئرڈ کالج لاہور میں نشست سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سموگ کی وجہ سے کاروبار زندگی شدید متاثر ہوسکتا ہے، سموگ کے خاتمے کیلئے پہلی بار عملی طور پر اقدامات کیے گئے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہمیں اپنی فضا کو صاف ستھرا رکھنا ہے، ہمیں سموگ کی وجوہات کا خاتمہ کرنا ہو گا، اینٹ کے بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کیا گیا۔سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ ایئر کوالٹی انڈیکس میں بہتری کے لیے اقدامات کیے گئے، پنجاب کی تاریخ میں پہلی بارپلاسٹک بیگ کےاستعمال پرپابندی عائد کی گئی۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کی فوری اطلاع کے لیے ہیلپ لائن قائم کی گئی، پنجاب بھر کے لیے سموگ وار روم قائم کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے صاف ماحول کے لیے اقدامات کیے، کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کی فوری اطلاع کے لیے ہیلپ لائن قائم کی گئی۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب حکومت نے صاف ماحول کے لیے آگاہی مہم شروع کی، عوام کے تعاون کے بغیر فضائی آلودگی پر قابو نہیں پایا جاسکتا، صاف ماحول شہریوں کے تعاون سے ممکن ہے۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر