وائٹ بال سیریز کیلئے قومی سکواڈز کا اعلان، بابر، نسیم کی ٹی 20 میں واپسی

لاہور(نیشنل ٹائمز)جنوبی افریقہ اور سہ ملکی سیریز کیلئے قومی وائٹ بال سکواڈز کا اعلان کر دیا گیا، بابر اعظم اور نسیم شاہ کی ٹی 20 ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
پی سی بی کے مطابق ٹی 20 انٹرنیشنل کیلئے 15 رکنی اور ون ڈے کیلئے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز 28 اکتوبر سے یکم نومبر تک کھیلی جائے گی، جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز فیصل آباد میں 4 سے 8 نومبر تک کھیلی جائے گی۔سری لنکا اور زمبابوے کے ساتھ سہ ملکی سیریز 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی جس کے بعد پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز 11 سے 15 نومبر تک راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔عثمان طارق پہلی بار ٹی 20 انٹرنیشنل سکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں جبکہ بابر اعظم، عبدالصمد اور نسیم شاہ کی ٹی 20 ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ فیصل اکرم، حارث رؤف اور حسیب اللہ ون ڈے سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق سلمان علی آغا ٹی 20 انٹرنیشنل اور شاہین شاہ آفریدی ون ڈے انٹرنیشنل ٹیم کی قیادت کریں گے۔
ٹی 20 سکواڈ
قومی ٹی 20 سکواڈ میں سلمان علی آغا (کپتان)، عبدالصمد، ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، حسن نواز، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، سلمان مرزا، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر)، صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی، عثمان خان (وکٹ کیپر) اور عثمان طارق شامل ہیں۔
ریزرو کھلاڑی
فخر زمان، حارث رؤف، سفیان مقیم
ون ڈے سکواڈ
پاکستانی ون ڈے سکواڈ شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، فیصل اکرم، فخر زمان، حارث رؤف، حسیب اللہ، حسن نواز، حسین طلعت، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صائم ایوب اور سلمان علی آغا پر مشتمل ہو گا۔



  تازہ ترین   
آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس آج، پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور ہونےکا امکان
ٹرانسپورٹرز کا آج لاہور سمیت پنجاب بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان
انڈونیشیا کے صدر کا دورہ پاکستان آج، مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کا امکان
بھارتی وزیر خارجہ کا بیان اشتعال انگیز، ہندوتوا نظریے کی تحقیقات کریں: دفتر خارجہ
آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس کل، پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر کی منظوری متوقع
ڈیرہ بگٹی: سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد جہنم واصل
بلوچستان میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر نے 100 ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دیئے
نواز شریف کی قیادت میں آئندہ انتخابات میں تاریخی نتائج آئیں گے: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر