پنجاب حکومت ایک ماہ کے اندر نئی حلقہ بندیاں مکمل کرلے: الیکشن کمیشن کا حکم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے التواء کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو نئی حلقہ بندیوں کے لیے چار ہفتوں کا وقت دے دیا،جس کے لیے حکمنامہ جاری کردیا۔
ای سی پی ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے حکم نامے کے متعلق پنجاب حکومت نے نئے قانون کے تحت حدود کا تعین کرنا ہے، پنجاب حکومت نے حلقوں کی حدود بندی کیلئے چار ہفتوں کاوقت مانگا، جب کہ نئے ایکٹ کی منظوری کے بعد حدبندی قانونی تقاضا ہے۔سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے چیف سیکرٹری پنجاب کے نام مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی استدعا پر چار ہفتوں کا وقت دیاگیا، اگر پنجاب حکومت نے چار ہفتوں میں کام نہ کیا تو معاملہ کمیشن دیکھے گا۔ذرائع نے بتایا کہ سیکرٹری الیکشن کمیشن کے مراسلے کے مطابق چار ہفتوں بعد معاملہ کمیشن کے سامنے سماعت کیلئے مقرر ہوگا، خط میں پنجاب حکومت کو ضروری ڈیٹا اور نقشے الیکشن کمیشن کو فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔دوسری جانب ای سی پی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ دوہزارپچیس کے تحت ہوں گے،الیکشن کمیشن نے نو اکتوبر کا جاری کردہ حلقہ بندی شیڈول واپس لے لیا۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر