علیمہ خان کے چوتھی بار ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز) راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے 26 نومبر احتجاج کیس میں بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کے چوتھی بار ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت کی، عدالت نے علیمہ خان کو گرفتار کر کے جمعہ 24 اکتوبر پیش کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے علیمہ خان کے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم دیتے ہوئے اس بار سٹی پولیس آفیسر کو وارنٹ گرفتاری پر عمل کرانے کی ہدایت کر دی۔علیمہ خان کے ضامن محمد شریف کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا، گارنٹر نے علیمہ خان کی ایک لاکھ روپے کی ضمانت گارنٹی دے رکھی ہے۔علیمہ خان کے روپوش ہونے سے متعلق پولیس کی رپورٹ پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رپورٹ بوگّس ہے، عدالت نے بوگّس رپورٹ دینے پر ایس پی راول محمد سعد اور ڈی ایس پی وارث خان نعیم کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا، دونوں پولیس افسران کو 24 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں عدالت طلب کیا گیا ہے۔عدالت نے کہا کہ پولیس افسران نے علیمہ خان کی بوگّس اور من گھڑت رپورٹ جمع کرائی، اگر علیمہ خان روپوش ہیں تو ان کی میڈیا ٹاک کس طرح نشر ہوتی ہے؟ اس پر بھی سوالات اٹھائے گئے، علیمہ خان کی موجودگی بارے سوشل و دیگر میڈیا پر رپورٹس موجود ہیں۔اس کے علاوہ عدالت نے چار گاڑیوں کے 85 لاکھ روپے کے شورٹی بانڈز بھی ضبط کرنے کا حکم دیا اور مقدمے کی مزید سماعت 24 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی دالبندین میں کارروائی ، فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد جہنم واصل
پاکستان نیوی نے بحیرہ عرب میں ایک ارب ڈالر کی منشیات پکڑ لی، امریکا کا خراج تحسین
علیمہ خان کے چوتھی بار ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم
محسن نقوی کا پختونخوا حکومت سے واپس گاڑیاں بلوچستان کو دینے کا اعلان
معاشی محاذ پر اہم کامیابیاں حاصل کیں، مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ پر آچکی: وزیر خزانہ
لندن ہائیکورٹ میں مریم نواز کی اہم قانونی فتح، نجی چینل نے معافی مانگ لی
سہیل آفریدی کو وفاق کے ساتھ محاز آرائی نہیں کرنی چاہیے: فیصل کریم کنڈی
بلوچستان پاکستان کا فخر، مفادات سے بالاتر ہو کر کام کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر