پشاور(نیشنل ٹائمز)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کو وفاق کے ساتھ محاز آرائی نہیں کرنی چاہیے۔
دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ ہمارا صوبہ مشکل حالات سے گزر رہا ہے، افغانستان کے ساتھ مسئلہ چل رہا ہے، امن کے قیام کے لئے فوج اور پولیس نے اپنی جانوں کی قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ امن معاہدہ خوش آئند ہے۔فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی کو اپنی ذمہ داری نبھانی ہوگی، ہم سب کو مل کر صوبے کے امن اور ترقی کے لئے کام کرنا ہوگا۔
سہیل آفریدی کو وفاق کے ساتھ محاز آرائی نہیں کرنی چاہیے: فیصل کریم کنڈی
