گندم خریداری کا نیا میکنزم پیپلز پارٹی کے اصولی موقف کا نتیجہ ہے: شرجیل انعام میمن

کراچی(نیشنل ٹائمز) سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کا گندم کی خریداری کا نیا میکنزم دراصل پاکستان پیپلز پارٹی کے مؤثر مطالبات اور اصولی موقف کا نتیجہ ہے۔
سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ سے کسانوں کے مفادات کے تحفظ اور زراعت کی ترقی کے لیے آواز اٹھاتی رہی ہے، وفاق کی حالیہ پالیسی اسی وژن کی عکاسی کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ گندم کی امدادی قیمت کا تعین ایک اہم کامیابی ہے جو گزشتہ سال نہیں دی گئی تھی، وفاقی حکومت نے پیپلز پارٹی کے مطالبے پر اس سال امدادی قیمت کا اعلان کر کے کسانوں اور پاکستان پیپلز پارٹی کے اعتماد کو بحال کیا ہے۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اس فیصلے سے نہ صرف کسانوں اور کاشتکاروں کو براہِ راست فائدہ ہوگا بلکہ گندم کی پیداوار میں اضافہ، زرِ مبادلہ کی بچت اور ملکی خود کفالت کی راہ بھی ہموار ہوگی۔سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ یہ پیپلز پارٹی کی کسان دوست پالیسیوں کا تسلسل ہے، جس کا مقصد زراعت کو ملکی معیشت کی مضبوط بنیاد بنانا ہے، حکومتِ سندھ نے بھی کاشتکاروں کو ریلیف دینے کے لیے اہم قدم اٹھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایگریکلچرل انکم ٹیکس، جس کا نفاذ دسمبر 2024 سے ہونا تھا، اسے جون 2025 تک مؤخر کر دیا گیا ہے، زراعت ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، اسی لیے پارٹی کی قیادت ہمیشہ کسانوں اور عام شہریوں کے مفاد کو اولین ترجیح دیتی ہے۔



  تازہ ترین   
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
ایران کے ساتھ جنگ نئے مرحلے میں داخل ہوچکی: جے ڈی وینس
پاکستان اور شام کا دفاعی شعبوں میں تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق
روس کے یوکرین میں مزید فضائی حملے، 17 افراد ہلاک، 40 زخمی
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر