بلوچستان پاکستان کا فخر، مفادات سے بالاتر ہو کر کام کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل

راولپنڈی (نیشنل ٹائمز) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، مفادات سے بالاتر ہو کر کام کرنا ہوگا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں 17ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے ملاقات کی۔ترجمان پاک فوج نے بتایا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، جہاں کے عوام نہایت محبِ وطن، باصلاحیت اور باحوصلہ ہیں، جو درحقیقت صوبے کا اصل سرمایہ ہیں۔انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے جاری ترقیاتی منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات عوامی فلاح و بہبود کو مدنظر رکھتے ہوئے بلوچستان کے سماجی و معاشی ڈھانچے میں بہتری لانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بلوچستان کی بے پناہ معاشی صلاحیت کو صوبے کے عوام کی بہتری کے لیے بروئے کار لایا جائےاور سول سوسائٹی کے تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانا اور ان کی رہنمائی کرنا پائیدار ترقی کے لیے نہایت ضروری ہے، بلوچستان میں دیرپا خوشحالی کے لیے سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔سید عاصم منیر نے کہا کہ بھارت کی سرپرستی میں چلنے والی پراکسیز، فتنہ الہند اور فتنہ الخوارج صوبے میں عوام دشمن اور ترقی مخالف ایجنڈے کو فروغ دے رہی ہیں تاکہ تشدد کو ہوا دی جا سکے۔آئی ایس پی آر کے مطابق انہوں نے یقین دلایا کہ تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ ان دہشتگرد عناصر کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے اور بلوچستان کو اس لعنت سے نجات دلائی جا سکے۔ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل نے یہ عزم دہراتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے، تاہم ملکی سرحدی سالمیت کی کسی بھی قسم کی خلاف ورزی براہِ راست یا بالواسطہ کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا تاکہ پاکستانی شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے جب کہ ورکشاپ کے اختتام پرسوال جواب کا سیشن بھی منعقد ہوا۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی دالبندین میں کارروائی ، فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد جہنم واصل
پاکستان نیوی نے بحیرہ عرب میں ایک ارب ڈالر کی منشیات پکڑ لی، امریکا کا خراج تحسین
علیمہ خان کے چوتھی بار ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم
محسن نقوی کا پختونخوا حکومت سے واپس گاڑیاں بلوچستان کو دینے کا اعلان
معاشی محاذ پر اہم کامیابیاں حاصل کیں، مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ پر آچکی: وزیر خزانہ
لندن ہائیکورٹ میں مریم نواز کی اہم قانونی فتح، نجی چینل نے معافی مانگ لی
سہیل آفریدی کو وفاق کے ساتھ محاز آرائی نہیں کرنی چاہیے: فیصل کریم کنڈی
بلوچستان پاکستان کا فخر، مفادات سے بالاتر ہو کر کام کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر