کینٹن میلے میں جدت اور سمارٹ ٹیکنالوجی کا مظاہرہ، روبوٹس نے دھوم مچا دی

گوانگ ژو(شِنہوا) ایک انسان نما روبوٹ جو آپ کو پانی کا گلاس بھر کردےسکتا ہے، ایک گول روبوٹ جو زمین پر کسی بھی مقام پر درستگی کے ساتھ رک اور چل سکتا ہے اور ایک اے آئی سے چلنے والا روبوٹک کتا جو ڈھلوانوں پر چڑھتا ہے اور یہاں تک کہ تصاویر کے لئے جھکتا ہے، جدید اور ترقی یافتہ روبوٹس کا یہ اجتماع جاری 138 ویں کینٹن میلے میں زبردست توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
سرکاری طور پر چین درآمدی و برآمدی میلے کے نام سے جانے جانے والے اس میلے کا آغاز چین کے جنوبی شہر گوانگ ژو میں ہو چکا ہے جس میں 32 ہزار سے زائد نمائش کنندگان کی ریکارڈ تعداد نے شرکت کی۔ یہ دوسری بار ہے جب اس میلے میں ایک سروس روبوٹ زون قائم کیا گیا ہے جس نے اس سال 46 سرکردہ سروس روبوٹ کمپنیوں کو جدید ترین مصنوعات کی نمائش کے لئے اکٹھا کیا ہے۔
سعودی عرب سے آئے ایک خریدار منتصر البشائر نے کہا کہ چین روبوٹ صنعت میں ایک سرکردہ قوت بن چکا ہے۔ میں ان روبوٹس کی قسم اور معیار سے بہت متاثر ہوں۔ یہاں کئی ایسی مصنوعات ہیں جو میرے خیال میں مشرق وسطیٰ کے ممالک میں پسند کی جائیں گی اور ہم نے چینی کمپنیوں کے ساتھ بات چیت شروع کر دی ہے۔
البشائر کو خاص طور پر ڈوبوٹ کی طرف سے تیار کردہ ایک مساج روبوٹ نے اپنی طرف راغب کیا جو شین زین میں واقع ایک عالمی سطح کی معاون روبوٹ کمپنی ہے اور چین کے اہم اختراعی مراکز میں سے ایک ہے۔ ڈوبوٹ کی برانڈ منیجر لی جیاشیان کے مطابق یہ روبوٹ آنے والوں کو 15 منٹ کا موقع پر ہی مساج فراہم کر رہا ہے اور چینی طرز کے مساج کے لئے لوگوں کی قطاریں لگی ہوئی ہیں اور یہ روبوٹ بغیر رکے کام کر رہا ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب
سابق فوجیوں کا تجربہ اور رہنمائی پاک فوج کا ادارہ جاتی اثاثہ ہے: فیلڈ مارشل
وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی ہدایت
بیوروکریٹس ہی اصل اور مستقل حکمران، کسی نے احتساب نہیں کیا: خواجہ آصف
صدر ٹرمپ نے مذاقاً آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دیا: وائٹ ہاؤس
دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں، آسام، ناگالینڈ، منی پور میں بھی بھارت کا بائیکاٹ
تعمیراتی شعبے کی ترقی کیلئے ڈویلپمنٹ بورڈ اور الگ بینک بنانے کی تجویز
ملک بھر میں آج 79 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر