راولپنڈی ٹیسٹ کا پہلا روز ختم: پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز بنالیے

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے دوسرے اور آخری میچ کے پہلے روز کے اختتام پر پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز بنالیے۔
پہلا روز
راولپنڈی میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان کی پہلی وکٹ 35 رنز پر گر گئی، اوپنر امام الحق 17 رنز بنا کر آصف اسپنر ہارمر کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔امام الحق کے بعد 57 رنز بنانے والے عبداللہ شفیق بھی ہارمر کی گیند پر وکٹ گنوا بیٹھے، کپتان شان مسعود نے بھی شاندار نصف سنچری سکور کر لی۔چوتھے نمبر پر آنے والے بابر اعظم پھر بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور جنوبی افریقہ کا ری ویو ضائع ہونے کے بعد مہاراج کی اگلی ہی گیند پر سلی مڈ آف پر کھڑے ٹونی ڈی زورزی نے شاندار کیچ لے کر انہیں پویلین کی راہ دکھا دی، وہ صرف 16 رنز سکور کر سکے۔پاکستان کی پانچویں وکٹ 246 کے مجموعی سکو پر گری جب محمد رضوان 19 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جبکہ سعود شکیل 42 اور سلمان آغا 10 رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔ جنوبی افریقا کی جانب سے کیشو مہاراج اور سمن ہارمر نے 2،2 جبکہ کگیسو ربادا نے ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں ٹاس کے موقع پر قومی کپتان شان مسعود نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پچ تھوڑی سی خشک لگ رہی ہے لیکن ہمیں معلوم نہیں کہ یہ کیسے کھیلے گی اور ہم نے یہاں کافی عرصے سے نہیں کھیلا، اس لیے بہتر ہے کہ پہلے بیٹنگ کریں۔مہمان ٹیم کے کپتان ایڈن مارکرم کا کہنا تھا کہ ہم نے لاہور ٹیسٹ کی پہلی اننگز سے کافی سبق سیکھا ہے، دوسرے میچ میں ویان ملڈر اور سبرین کی جگہ مارکو جینسن اور کیشو مہاراج کو شامل کیا گیا ہے۔
پاکستانی سکواڈ
پاکستان کی جانب سے ٹیم میں ایک کھلاڑی کی تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ باؤلر حسن علی کی جگہ آصف آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا گیا جو آج اپنا ڈیبیو کر رہے ہیں، شاہین آفریدی نے آصف آفریدی کو ٹیسٹ کیپ دی، آصف آفریدی نے 39 سال 299 دن کی عمر میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں کپتان شان مسعود، امام الحق، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، نعمان علی، ساجد خان اور آصف آفریدی شامل ہیں۔
جنوبی افریقی ٹیم
جنوبی افریقی ٹیم کپتان ایڈن مارکرم، ریان ریکلٹن، ٹرسٹن سٹبس، ٹونی ڈی زورزی، ڈیوالڈ بریوس، کائل ویرائن، سمن ہارمر، مارکو جینسن، میتھو سامی، کیشو مہاراج اور کگیسو ربادا پر مشتمل ہے۔پاکستان ٹیم مہمانوں کو کلین سویپ کرنے کیلئے پرعزم ہے، گرین شرٹس نے لاہور میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں پروٹیز کو 93 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔



  تازہ ترین   
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر
ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں: وائٹ ہاؤس
سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر