بلوچستان کے حقوق پارلیمنٹ سے ملے، قتل وغارت سے کچھ حاصل نہیں ہو گا: سرفراز بگٹی

کوئٹہ(نیشنل ٹائمز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے حقوق پارلیمنٹ سے ملے ہیں قتل وغارت سے کچھ نہیں ملے گا۔
بلوچستان اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے یونیورسٹی کے اساتذہ اور ہمارے پیاروں کو شہید کیا۔اُنہوں نے کہا کہ دہشتگردی سے مرعوب نہیں ہوں گے، دہشت گردی کے خلاف ہماری پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، ہم نے دہشت گردی کی خلاف جنگ کو چیلنج کیا ہے۔وزیراعلی بلوچستان کا کہنا تھا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے رہیں گے، دہشت گردی کےخلاف سب ایک ہیں۔سرفراز بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کے حقوق پارلیمنٹ سے ملے ہیں قتل وغارت سے کچھ نہیں ملے گا، دہشت گرد ترقی کی راہ نہیں روک سکتے دہشتگردی کے خلاف سکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔



  تازہ ترین   
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
ایران کے ساتھ جنگ نئے مرحلے میں داخل ہوچکی: جے ڈی وینس
پاکستان اور شام کا دفاعی شعبوں میں تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق
روس کے یوکرین میں مزید فضائی حملے، 17 افراد ہلاک، 40 زخمی
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر