مدارس کیخلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے اور انہیں توڑنے کی سازش کی جارہی ہے: مولانا فضل الرحمان

بھکر (نیشنل ٹائمز)جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہےکہ مدارس کےخلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے اور مدارس کو توڑنے کی سازش کی جارہی ہے۔
بھکر میں جلسے سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فلسطینی اپنا ملک چاہتے ہیں، اسلامی دنیا انتظار تو کرے، اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات کرنا فلسطین کی نفی ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹرمپ صاحب نیتن یاہو کو بلاتے ہیں اور ان کے ساتھ پریس کانفرنس بھی کرتے ہیں جب کہ عالمی عدالت نےنیتن یاہو کو عالمی مجرم قرار دے کے گرفتاری کا حکم دیا ہے، اگر صدام حسین پر مقدمہ چل سکتاہے تو نیتن یاہو پر کیوں نہیں؟۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ فتنوں کو روکنا صرف علمائےکرام کی نہیں امت کی ذمے داری ہے، 70 ہزار فلسطینی بچے اور خواتین ، مرد اور بزرگ شہید ہوگئے، کہاں ہیں عالمی ادارے؟کہاں ہیں اقوام متحدہ کی سفارشات؟ جب تک فلسطین کا ایک فریق حماس فیصلہ نہیں کریگا تو آپ کون ہوتے ہیں فیصلہ کرنے والے؟انہوں نے مزید کہا کہ مدارس کےخلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے،مدارس کو توڑنے کی سازش کی جارہی ہے، ہم اپنے مؤقف پر قائم ہیں ہم مسئلہ حل کرنا چاہتے ہیں،ہم جو اپنے بچوں کے لیے سوچتے ہیں قوم کے بچوں کے لیے بھی وہی سوچنا ہوگا‘۔



  تازہ ترین   
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
ایران کے ساتھ جنگ نئے مرحلے میں داخل ہوچکی: جے ڈی وینس
پاکستان اور شام کا دفاعی شعبوں میں تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق
روس کے یوکرین میں مزید فضائی حملے، 17 افراد ہلاک، 40 زخمی
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر