حیدرآباد: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 2 مبینہ دہشتگرد گرفتار

حیدرآباد (نیشنل ٹائمز) کاؤنٹر ٹیرارزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 2 روپوش مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ قاسم آباد کے علاقے سے گرفتار ہونے والے مبینہ دہشت گردوں کے قبضے سے ٹیرر فائنانسنگ فنڈ کی خطیر رقم برآمد ہوئی ہے۔سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ دہشت گردوں سے فتنہ الہندوستان سے وابستگی کے اہم کاغذی ثبوت و رسید بکس برآمد ہوئے ہیں۔دہشت گرد اپریل 2025 میں لونی کوٹ جام شورو کے مقام پر سی ٹی ڈی حیدرآباد کی موبائل پر حملے میں بھی ملوث تھے۔سی ٹی ڈی حکام نے مزید بتایا کہ دہشت گردوں سے حملے میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔



  تازہ ترین   
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
ایران کے ساتھ جنگ نئے مرحلے میں داخل ہوچکی: جے ڈی وینس
پاکستان اور شام کا دفاعی شعبوں میں تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق
روس کے یوکرین میں مزید فضائی حملے، 17 افراد ہلاک، 40 زخمی
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر