شہباز شریف کا ملائیشین وزیراعظم سے رابطہ، افغانستان سے سرحد پار دہشتگردی پر اعتماد میں لیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر اعظم شہباز شریف کا ملائیشین ہم منصب انور ابراہیم سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں انہوں نے افغانستان سے سرحد پار دہشت گردی کے معاملے پر انہیں اعتماد میں لیا ۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے انور ابراہیم سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو مسلسل افغان سرزمین سے سرحد پار دہشت گردی کا سامنا ہے ، پاکستان نے افغان حکام کی درخواست پر دوحہ میں مذاکرات کے لیے عارضی جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کی۔وزیر اعظم نے کہا کہ افغان حکام کو چاہیے کہ اپنی سرزمین سے پاکستان میں حملے کرنے والے دہشت گرد گروپوں کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی کریں۔ان کا کہنا تھا کہ سرحدی علاقوں میں امن و امان کی بحال کے لیے تمام دہشت گرد تنظیموں کے خلاف عملی اور ٹھوس اقدامات ناگزیر ہیں ، فتنہ الخوارج، فتنہ الہندوستان، ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کے خلاف مؤثر کارروائی ضروری ہے۔اس موقع پر ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم نے خطے میں بڑھتی کشیدگی پر اظہارِ تشویش کیا اور کشیدگی میں کمی اور امن و استحکام کی بحالی کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کی پیش کش ، کی ۔اس کے علاوہ دونوں وزرائے اعظم نے رابطے میں رہنے پر اتفاق بھی کیا۔



  تازہ ترین   
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
ایران کے ساتھ جنگ نئے مرحلے میں داخل ہوچکی: جے ڈی وینس
پاکستان اور شام کا دفاعی شعبوں میں تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق
روس کے یوکرین میں مزید فضائی حملے، 17 افراد ہلاک، 40 زخمی
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر