پاکستان نے معاشی استحکام اور سفارتی کامیابیوں کی نئی مثال قائم کی ہے: وزیراعظم

جہانیاں (نیشنل ٹائمز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے معاشی استحکام اور سفارتی کامیابیوں کی نئی مثال قائم کی ہے۔
پنجاب کے شہر جہانیاں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف کامیابی افواج پاکستان کی جرات، بہادری اور اللہ کے فضل و کرم کا نتیجہ ہے،پنجاب میں ٹرانسپورٹ، تعلیم، صحت اور سڑکوں کے منصوبوں سے عوامی ریلیف یقینی بنایا گیا۔اُنہوں نے کہا کہ شبانہ روز محنت سے ملک ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن ہے،ملکی معیشت کے تمام اشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں، بھارت کے خلاف عظیم فتح نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اقتدار سنبھالا تو ملک کو شدید معاشی بحران اور دیوالیہ کا سامنا تھا، گزشتہ ڈیڑھ سال میں دیوالیہ کے خطرے سے نکل کر معاشی استحکام کی راہ اختیار کی، ہمیں دیانت اور محنت کے ساتھ دن رات کام کرنا ہوگا۔شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان نے معاشی استحکام اور سفارتی کامیابیوں کی نئی مثال قائم کی، تمام سیاسی قوتوں کو اختلافات سے بالاتر ہوکر قومی مفاد میں مل کر کام کرنا ہوگا، پاکستان کی ترقی ہی سب کی کامیابی ہے، ملک کے خوابوں کو حقیقت بنانا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بھارت کے خلاف دفاعی میدان میں عظیم فتح نصیب ہوئی، غزہ میں جنگ بندی بڑی انسانی خدمت ہے، پاکستان کو کردار ادا کرنے پر فخر ہے اور سعودی عرب کے ساتھ تعلقات میں نئی گرمجوشی پیدا ہوئی ہے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ آیئے! مل کر پاکستان کو عظیم بنائیں، مریم نواز اور اُن کی ٹیم نے پنجاب میں محنت، دیانت اور خلوص سے عوامی خدمت کی نئی مثال قائم کی۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر