کراچی: ہیوی ٹریفک کا خونی کھیل جاری، حادثات میں 2 افراد جاں بحق

کراچی (نیشنل ٹائمز) سڑکوں پر ہیوی ٹریفک کا خونی کھیل جاری ہے، مختلف حادثات میں 2 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
پہلا واقعہ کراچی کے علاقے لیاقت آباد 10 نمبر کےقریب پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا جس کی شناخت 55 سالہ صابر کے نام سے ہوئی۔واقعے کے بعد مشتعل افراد نے پتھراؤ کرکے ٹرک کے شیشے توڑ دیے، ٹرک کو بھی آگ لگادی، شہریوں نے قریب سےگزرنے والی ہیوی ٹریک پر بھی پتھراؤ کرکے شیشے توڑ دیے۔پولیس نے بتایا کہ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کےلیے کوششیں کی جارہی ہیں۔ دوسری جانب ملیر ماڈل کالونی کے قریب بھی ٹرک ڈرائیور نے موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ واقعے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے جن کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔ملیر ماڈل کالونی میں بھی مشتعل افراد نے ٹرک کے شیشے توڑ دیے، ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لےکر تھانے منتقل کردیا۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر