شہباز شریف کا سہیل آفریدی سے رابطہ، وزیراعلیٰ بننے پر مبارکباد دی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مبارکباد دی، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مفاد میں وفاق آپ کے ساتھ مل کر چلنے کو تیار ہے۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے محمد سہیل آفریدی نے بطور 30ویں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا حلف اٹھا لیا ہے، 1937 میں خیبر پختونخوا کے پہلے وزیراعلیٰ صاحبزادہ قیوم بنے، 1937 میں خان عبدالجبار خان انڈین نیشنل کانگرس سے منتخب ہوئے جن کا دورانیہ دو سال دو ماہ رہا، 25 مئی 1943 کو سردار اورنگزیب نے آل انڈین مسلم کے پلیٹ فارم سے وزیراعلیٰ کا حلف اٹھایا۔16 مارچ 1945 کو دوسری مرتبہ خان عبدالجبار خان انڈین نیشنل کانگرس سے دوبارہ وزیراعلیٰ منتخب ہوئے، آزادی پاکستان کے بعد 23 اگست 1947 کو عبدالقیوم خان کاشمیری پاکستان مسلم لیگ سے پہلے وزیر اعلیٰ بنے،23 اپریل 1953 کو سردار بہادر خان نے پاکستان مسلم لیگ سے وزیراعلیٰ کا منصب سنھبالا تھا۔2023 میں اپوزیشن اور حکومتی مشاورت کے بعد متفقہ طور پر محمد اعظم کو نگران وزیراعلیٰ بنایا گیا تاہم 9 ماہ گزرنے کے بعد ان کی وفات ہوئی اور جسٹس (ر) ارشد حسین نگران وزیراعلیٰ بنے، 2025 میں پی ٹی آئی نے تیسری مرتبہ بھاری اکثریت حاصل کی اور علی امین گنڈاپور کو وزیراعلیٰ بنایا گیا۔تاہم ایک سال بعد ہی پارٹی کی جانب سے انہیں عہدے سے ہٹادیا گیا، وزیراعلیٰ کا کرہ پی ٹی ائی کے محمد سہیل آفریدی کے نام نکلا جو کہ 15 اکتوبر 2025 کو حلف اٹھا کر خیبر پختونخوا کے 30ویں وزیر اعلیٰ بن گئے۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر