خان سے ملاقات میں رکاوٹ بننے والے احساس کریں وزیراعلیٰ ہوں: سہیل آفریدی

پشاور(نیشنل ٹائمز) خیبر پختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ جو لوگ عمران خان سے ملاقات کرنے نہیں دے رہے انہیں احساس کرنا چاہیے کہ میں وزیراعلیٰ ہوں۔
ہائی کورٹ آمد کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے جا رہا ہوں، کوشش ہوگی کہ ان سے ملاقات ہو جائے۔انہوں نے کہا ہے کہ کروڑوں عوام کی نمائندگی کرتا ہوں، جو لوگ ملاقات کرنے نہیں دے رہے انہیں احساس کرنا چاہیے کہ میں وزیراعلیٰ ہوں، کابینہ کی جو فہرست جاری کی گئی ہے وہ جعلی ہے، بانی سے مشاورت کے بعد کابینہ کو فائنل کریں گے۔قبل ازیں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی پشاور ہائی کورٹ پہنچے جہاں انہوں نے حفاظتی ضمانت کے لیے درخواست دائر کی جس پر جسٹس اعجاز انور اور جسٹس نعیم انور پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے سماعت کی۔عدالت نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو حفاظتی ضمانت دیتے ہوئے پولیس کو مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا، جسٹس اعجاز انور نے ریمارکس دیئے کہ درخواست گزار کے خلاف ایف آئی درج ہے جس پر ایڈووکیٹ جنرل نے جواب دیا کہ ہمیں تو پتا نہیں ہے کہ کتنی ایف آئی آرز ہیں، ہو سکتا ہے میرے خلاف بھی ایف آئی آرز ہوں۔



  تازہ ترین   
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
ایران کے ساتھ جنگ نئے مرحلے میں داخل ہوچکی: جے ڈی وینس
پاکستان اور شام کا دفاعی شعبوں میں تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق
روس کے یوکرین میں مزید فضائی حملے، 17 افراد ہلاک، 40 زخمی
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر