شہر قائد میں ٹریفک حادثات، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

کراچی(نیشنل ٹائمز) کراچی میں ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے عبداللہ گوٹھ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق متوفی کی شناخت وشال کے نام سے ہوئی ہے اور لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔دوسرا واقعہ ملیر 15 کے قریب ریلوے ٹریک پر پیش آیا، جہاں ٹرین کی زد میں آکر ایک خاتون جان کی بازی ہار گئی، ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق خاتون کی شناخت انیتا کے نام سے کر لی گئی ہے۔پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا اور حادثات کی مزید تحقیقات شروع کر دی۔



  تازہ ترین   
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
ایران کے ساتھ جنگ نئے مرحلے میں داخل ہوچکی: جے ڈی وینس
پاکستان اور شام کا دفاعی شعبوں میں تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق
روس کے یوکرین میں مزید فضائی حملے، 17 افراد ہلاک، 40 زخمی
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر