پاک فوج نے برطانوی کیمبرین پیٹرول2025 میں گولڈ میڈل جیت لیا

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز) پاکستان آرمی کی ٹیم نے برطانیہ کی بین الاقوامی مشق کیمبرین پیٹرول 2025 میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کیمبرین پیٹرول3سے13اکتوبر 2025تک ویلز برطانیہ میں منعقد ہوئی، ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول نے 66ویں سال بھی اپنے پیشہ ورانہ معیار کو برقراررکھا۔ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں 36 ممالک کی 137 ٹیموں نے حصہ لیا، پاکستان آرمی ٹیم کی قیادت کیپٹن محمد سعد نے کی، پاکستانی ٹیم نے غیر معمولی کارکردگی کی بنیاد پر میڈل جیتا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق گولڈ میڈل حاصل کرنا پوری قوم اور پاک فوج کیلئے قابل فخر لمحہ ہے، پاک فوج اپنی اعلیٰ تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت کے حوالے سے جانی جاتی ہے، پاک فوج نے ملک کا پرچم ہمیشہ بلند رکھا اور آئندہ بھی رکھے گی۔واضح رہے کہ کیمبرین پیٹرول ایکسرسائز دنیا کی مشکل ترین فوجی مشقوں میں شمار ہوتی ہے۔



  تازہ ترین   
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
ایران کے ساتھ جنگ نئے مرحلے میں داخل ہوچکی: جے ڈی وینس
پاکستان اور شام کا دفاعی شعبوں میں تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق
روس کے یوکرین میں مزید فضائی حملے، 17 افراد ہلاک، 40 زخمی
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر