غزہ سے 20 اسرائیلی یرغمالیوں کی آج رہائی، 28 لاشیں وصول کرنے کی بھی تیاریاں

غزہ(نیشنل ٹائمز) غزہ سے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی آج شروع ہوگی۔
عرب میڈیا کے مطابق حماس کی جانب سے 20 زندہ یرغمالیوں کو رہا کیا جائے گا، اسرائیلی مغویوں کو رہائی ملتے ہی فلسطینی قیدیوں کو رہا کردیا جائے گا، اس حوالے سے ترجمان اسرائیلی حکومت نے بتایا کہ وہ ان 28 دیگر یرغمالیوں کی لاشیں وصول کرنے کی تیاری کر رہے ہیں جن کی موت کی تصدیق ہوچکی ہے۔اسرائیلی ترجمان نے مزید بتایا کہ فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا عمل اس وقت شروع کیا جائے گا جب غزہ سے یرغمالیوں کو اسرائیل کے حوالے کر دیا جائے گا۔دوسری جانب حماس کے سیاسی بیورو کے سینئر رکن غازی حماد کا عالمی میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطینی قیدیوں کی فہرستوں سے تبدیلیاں کر رہا ہے، انہوں نے خبردار کیا کہ اگر عالمی دباؤ برقرار نہ رہا تو اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو دوبارہ جارحیت پر اتر آئیں گے۔غازی حماد نے عرب ممالک اور ثالثوں سے ایک بار پھر اپیل کی کہ وہ معاہدے پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں، ان کا کہنا تھا کہ حماس مصر، قطر اور ترکیہ کے ساتھ رابطے میں ہے اور معاہدے کے مطابق یرغمالیوں کی رہائی کے حوالے سے تیاری کررہا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے دستاویزات میں فلسطینی قیدیوں کے ناموں کی تصدیق کے عمل نے رکاوٹیں پیدا کر دی ہیں۔



  تازہ ترین   
سہیل آفریدی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا منتخب، احتجاجی سیاست کا چیمپئن ہوں: پہلا خطاب
کراچی میں کہیں احتجاج نہیں ہورہا، شہری افواہوں پر کان نہ دھریں: پولیس
وزیراعظم غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کیلئے مصر پہنچ گئے
مذہب کے نام پر تشدد کا سبق پڑھانا، معاشرہ یرغمال بنانا بند ہونا چاہئے: خواجہ آصف
غزہ امن معاہدے پر 20 ملکی سربراہی اجلاس، وزیراعظم شہباز شریف مصر روانہ
آئی ایم ایف سے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس چھوٹ کی تجویز مسترد، 6 ارب ڈالر کا منصوبہ خطرے میں پڑگیا
افغانستان سے اٹھنے والی دہشتگردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، آئی ایس پی آر
پاکستان پرامن مذاکرات کا حامی ہے، تاہم کسی بھی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا: ترجمان دفتر خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر