قبائلی عوام کا افغانستان کےحمایت یافتہ دہشت گردوں کیخلاف ہتھیار اٹھانےکا اعلان

پشاور(نیشنل ٹائمز) قبائلی عوام نے افغان جارحیت پر افغانستان کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف ہتھیار اٹھانے کا اعلان کر دیا۔
غیور قبائلی عوام نے آڈیو پیغام میں کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں، وطن کا دفاع ہماری ذمہ داری ہے اور ہم اسے پورا کریں گے، پہلے بھی دہشت گردوں کو سبق سکھایا اب بھی سکھائیں گے۔قبائل نے کہا کہ پاکستان کی افواج ہمارے ماتھے کا جھومر اور اس کے شہدا ہمارا فخر ہیں، پاکستان نے ایک طویل عرصے تک افغان مہاجرین کی میزبانی کی، اس کا آج یہ صلہ دیا جا رہا ہے۔عمائدین نے دو ٹوک کہا کہ افغان مہمان بن کر آئیں گے تو سر پر بٹھائیں گے، دشمن اور حملہ آور بن کر آئیں گے تو جواب گولی سے دیا جائے گا۔قبل ازیں مطابق افغان فورسز نے پاک افغان بارڈر پر انگور اڈا، باجوڑ،کرم، دیر، چترال، اور بارام چاہ کے مقامات پر بِلا اشتعال فائرنگ کی، افغان فورسز کی فائرنگ کا مقصد خوارج کی تشکیلوں کو بارڈر پار کروانا بھی تھا۔سکیورٹی ذرائع کا کہناہے کہ درجنوں افغان فوجی اور خوارج ہلاک ہوگئے اور طالبان متعدد لاشیں اور پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔



  تازہ ترین   
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
ایران کے ساتھ جنگ نئے مرحلے میں داخل ہوچکی: جے ڈی وینس
پاکستان اور شام کا دفاعی شعبوں میں تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق
روس کے یوکرین میں مزید فضائی حملے، 17 افراد ہلاک، 40 زخمی
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر