وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا انتخاب: پی ٹی آئی نے 80 ارکان کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں محدود کر دیا

پشاور (نیشنل ٹائمز) وزیر اعلیٰ کے پی انتخاب کے سلسلے میں تحریک انصاف نے اپنے 80 ارکان کو وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں پابند کر دیا۔

ذرائع کے مطابق 80 سے زیادہ پی ٹی اراکین اسمبلی کو سی ایم ہاؤس میں ٹھہرایا گیا ہے۔ 5 سے 10 ایم پی ایز گھروں کو جاتے ہیں اور واپس آجاتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے اراکین کو سی ایم ہاؤس میں ٹھہرایا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق ایم پی ایز پر غیر ضروری کالز اٹھانے پر پابندی عائد ہے۔

پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوا۔ اجلاس میں اسد قیصر، جنید اکبر ،سلمان اکرام راجہ سمیت دیگر پارٹی رہنما شریک ہوئے۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کےحوالے سے لائحہ عمل تیار کیا گیا اور غیر آئینی اقدام پر احتجاج کی حکمت عملی بھی تیار کی گئی۔

نامزد وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مجھے نامزد کیا ہے، ان کی ہدایات کو لے کر چلنا ہے۔

اجلاس کے اراکین کی طرف سے سہیل آفریدی کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا گیا۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر