سعودی سرمایہ کاری پنجاب میں ترقی کا نیا دور لائے گی: مریم نواز

لاہور(نیشنل ٹائمز) پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ خادم الحرمین الشریفین پاکستان کے ساتھ تعلقات کو نئی جہت پر لے جائیں گے، سعودی سرمایہ کاری پنجاب میں ترقی کا نیا دور لائے گی، پاکستان سعودی مشترکہ بزنس کونسل کے وفد کو خوش آمدید کہتی ہوں۔
سعودی وفد کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے دفاعی معاہدے کو پاکستانی عوام نے بے حد سراہا ہے، اس وفد کی آمد پنجاب کے لیے خوش بختی کی علامت ہے، پنجاب کی حکومت اس وقت جدید خطوط پر کام کر رہی ہے اور یہاں سرمایہ کاری کے بہت سے مواقع ہیں۔وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان باہمی اتحاد اور بھائی چارے کا رشتہ ہے، مجھے اپنے بھائی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا، وہ جس انداز میں ترقی کے بارے میں بات کرتے ہیں، انہیں سننا ایک اعزاز کی بات ہے،وہ مملکت کو جدت کی نئی بلندیوں کی جانب لے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ولی عہد نے مجھ سے کہا کہ میں اپنی ٹیم سے کہتا ہوں کہ آپس میں بات کیا کریں، بالکل یہی بات میں اپنی ٹیم سے بھی کہتی ہوں، میرے والد نواز شریف کا سعودی عرب کے ساتھ محبت، اعتماد اور دوستی کا دہائیوں پرانا تعلق ہے، میں خود بھی سات برس تک سعودی عرب میں رہ چکی ہوں، مشرف دور میں ہمیں جلاوطنی کے دوران جدہ میں قیام کرنا پڑا تھا، اسی لیے میں جدہ کو لاہور سے زیادہ جانتی ہوں۔انہوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گزشتہ ماہ ہونے والے دفاعی معاہدے کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان پر اعتماد کرنے پر سعودی عرب کے شکرگزار ہیں، پاکستان ہر وقت سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے، مکہ اور مدینہ کی پاسبانی پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ مجھے امید ہے پنجاب میں سعودی عرب کی سرمایہ کاری ترقی کا نیا دور لائے گی، سیلاب کی تباہ کاریوں کے دوران سعودی عرب نے پنجاب کی فراخدلی سے مدد کی، اس قبل بھی سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کی مدد کی۔سعودی پاکستان بزنس کونسل کے سربراہ شہزادہ منصور بن محمد آل سعود نے بہترین میزبانی پر وزیراعلیٰ مریم نواز کا شکریہ ادا کیا اور کہا ہے کہ ہم نے یہاں آنے سے قبل سرکاری اور نجی شعبے میں موجود امکانات کا مطالعہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ایجنڈے میں بہت سی چیزیں شامل ہیں خاص طور پر زراعت۔ پنجاب کی زمینیں بہت زرخیر ہیں، ہم پنجاب میں سرمایہ کاری کے لیے پرعزم ہیں اور سمجھتے ہیں کہ پنجاب سے شراکت داری بہت اہمیت کی حامل ہے۔شہزادہ منصور نے کہا کہ سعودی سرمایہ کاروں کو بہت پہلے پاکستان آنا چاہئے تھا، سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے، ہم پاکستان میں صرف کاروبار کے لیے نہیں آ رہے بلکہ ہم پاکستان کے ساتھ مل کر درپیش چیلنجز کے حل کے لیے کام کریں گے۔ ہم اگلے چار برس میں کم لاگت میں 10 لاکھ گھر تعمیر کریں گے۔انہوں نے پاکستان میں صحت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور زراعت سمیت کئی شعبوں میں شراکت داری کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔



  تازہ ترین   
سہیل آفریدی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا منتخب، احتجاجی سیاست کا چیمپئن ہوں: پہلا خطاب
کراچی میں کہیں احتجاج نہیں ہورہا، شہری افواہوں پر کان نہ دھریں: پولیس
وزیراعظم غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کیلئے مصر پہنچ گئے
مذہب کے نام پر تشدد کا سبق پڑھانا، معاشرہ یرغمال بنانا بند ہونا چاہئے: خواجہ آصف
غزہ امن معاہدے پر 20 ملکی سربراہی اجلاس، وزیراعظم شہباز شریف مصر روانہ
آئی ایم ایف سے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس چھوٹ کی تجویز مسترد، 6 ارب ڈالر کا منصوبہ خطرے میں پڑگیا
افغانستان سے اٹھنے والی دہشتگردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، آئی ایس پی آر
پاکستان پرامن مذاکرات کا حامی ہے، تاہم کسی بھی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا: ترجمان دفتر خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر