اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر کی ملاقات، پاک امریکا تعلقات پر گفتگو

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر کی ملاقات ہوئی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان پاک امریکا تعلقات میں مثبت پیش رفت پر گفتگو کی گئی۔ملاقات میں نیویارک اور واشنگٹن ڈی سی اعلیٰ سطح تبادلوں پر بات چیت ہوئی، مشرق وسطیٰ اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں پر زور دیا گیا۔ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے پاکستان کی جانب سے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ناظم الامور نے امریکی کمپنیوں کی پاکستان کے توانائی، معدنیات اور آئی ٹی میں سرمایہ کاری سے آگاہ کیا۔



  تازہ ترین   
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
ایران کے ساتھ جنگ نئے مرحلے میں داخل ہوچکی: جے ڈی وینس
پاکستان اور شام کا دفاعی شعبوں میں تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق
روس کے یوکرین میں مزید فضائی حملے، 17 افراد ہلاک، 40 زخمی
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر