ٹی ایل پی سربراہ نے اشتعال انگیز تقاریر کیں، مارچ کیلئے اجازت نہیں لی: طلال چودھری

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا کہ ٹی ایل پی کے سربراہ نے اشتعال انگیز تقاریر کیں، ٹی ایل پی نے مارچ کے لیے کوئی اجازت نہیں لی۔
پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ ٹی ایل پی غزہ کے معاملے پر مارچ کر رہی ہے، غزہ امن معاہدے کے موقع پر احتجاج کا کوئی جواز نہیں۔وزیرمملکت برائے داخلہ کا کہنا تھا کہ حکومت نےغزہ میں انسانی امداد بھجوائی، پاکستان نے فلسطین کا مقدمہ ہر فورم پر اٹھایا، فلسطینی طلبا کوپاکستان میں تعلیم کی سہولت فراہم کی۔طلال چودھری نے کہا کہ فلسطین کے عوام کو بیان بازی نہیں امن چاہئے، ان کے کارکنوں سے شیشے کی گولیاں، کیمیکل، ڈنڈے پکڑے گئے ہیں، یہ احتجاج ہے یا فساد ہے۔وزیرمملکت برائے داخلہ کا کہنا تھا کہ غزہ میں امن قائم ہو رہا ہے، اب کس لیے احتجاج کیا جا رہا ہے؟ فلسطین کو امن اور ان کا حق مل رہا ہے، آپ کو کیا مسئلہ ہے۔طلال چودھری نے کہا کہ مذہب کے نام پر اشتعال انگیز تقاریر کا کیا مقصد ہے؟ اسلام آباد بدامنی، فساد پھیلانے والوں کے لیے نوگو ایریا ہے۔



  تازہ ترین   
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
ایران کے ساتھ جنگ نئے مرحلے میں داخل ہوچکی: جے ڈی وینس
پاکستان اور شام کا دفاعی شعبوں میں تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق
روس کے یوکرین میں مزید فضائی حملے، 17 افراد ہلاک، 40 زخمی
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر