تحریک انصاف نے پنجاب کی سٹینڈنگ کمیٹیوں سے استعفے دینے کا عندیہ دیدیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پاکستان تحریک انصاف نے تحریک انصاف نے پنجاب کی سٹینڈنگ کمیٹیوں سے استعفے دینے کا عندیہ دیدیا۔
سینیٹر علی ظفر کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ کافی دنوں بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ہے، بانی پی ٹی آئی ٹھیک اور ہائی سپرٹ میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ بانی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کا ٹرائل مکمل ہوگیا ہے، 13 اکتوبر کو حتمی دلائل ہونگے امید ہے منگل بدھ تک فیصلہ آئے گا، بانی کے خلاف یہ پانچواں بوگس کیس ہے، یہ سارے کیسز سیاسی ہیں تاکہ بانی کو اندر رکھا جائے۔بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ بانی نے کہا اپنی قوم کو جھکنے نہیں دونگا، بانی نے کہا علی امین گنڈا پور ان کا وفادار ساتھی ہے، ان کا مضبوط امیدوار تھا، بانی کو صوبے میں ملٹری آپریشنز پر شدید تحفظات تھے، بانی نے کہا سیاسی حکمت عملی کے بغیر کوئی آپریشن کامیاب نہیں ہوسکتا۔چیئرمین پی ٹی آئی کے مطابق عمران خان نے کہا ہماری پارٹی اور صوبہ ان چیزوں کا متحمل نہیں، وزیراعلیٰ کی تبدیلی کی ٹرانزیشن جلد سے جلد مکمل ہو، نئے وزیر اعلیٰ کے منصب سنبھالنے کے بعد بانی کابینہ کے نام فائنل کریں گے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی نے پنجاب اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹیز سے فوری مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے، پنجاب میں پی ٹی آئی کے پاس 14 سٹینڈنگ کمیٹیز ہیں، بانی نے تمام سٹینڈنگ کمیٹیز سے استعفی دینے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کی چیئرمین شپ کا کوئی ایشو نہیں ہے، اگر آج میں استعفیٰ دوں پی ٹی آئی پارٹی ہیڈ سے فارغ ہوجائے گی، اگر میں استعفیٰ دوں تو سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق پارٹی ختم ہوجائے گی۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی کو علی امین گنڈا پور سے صوبے میں امن امان اور دہشت گردی کے اوپر تحفظات تھے، نیا وزیر اعلیٰ وہی ہے جو بانی نے نامزد کیا ہے، ہماری گورنر کے پی سے درخواست ہے وہ استعفیٰ قبول کرے تاکہ سموتھ ٹرانزیشن ہو۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہماری پارٹی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں، وزیر اعلیٰ کی تبدیلی پر میرے ساتھ کوئی ڈسکشن نہیں ہوئی ہے، بہت سارے فیصلوں پر خان صاحب مشورہ نہیں کرتے، وزیر اعلیٰ کی تبدیلی بانی کا فیصلہ ہے، پارٹی کو قبول ہے۔سینیٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ بانی نے کہا ہے علی امین گنڈا پور انکا وفادار ساتھی ہے، بانی نے کہا دہشت گردی کے خلاف حکمت عملی پر علی امین عملدرآمد نہیں کرسکے۔انہوں نے کہا کہ بانی نے کہا کابینہ فی الحال یہی چلے گی، آگے دیکھ لیں گے اگر کوئی تبدیلی کرنی پڑی۔سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ بانی نے کہا وزیراعلیٰ کی تبدیلی ایک آئینی عمل ہے اگر کسی نے رکاوٹ ڈالی تو بھر پور احتجاج کرینگے، بانی نے کہا ہے نئے وزیر اعلیٰ جلد اپنا منصب سنبھالیں۔



  تازہ ترین   
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
ایران کے ساتھ جنگ نئے مرحلے میں داخل ہوچکی: جے ڈی وینس
پاکستان اور شام کا دفاعی شعبوں میں تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق
روس کے یوکرین میں مزید فضائی حملے، 17 افراد ہلاک، 40 زخمی
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر