اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر پارلیمانی امور اور وفاقی مذاکراتی کمیٹی کے اہم رکن طارق فضل چودھری کہتے ہیں کہ وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کو فوری ہٹانے یا استعفے کا فیصلہ نہیں ہوا۔
طارق فضل چودھری نے کہا کہ وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا اجلاس میں کوئی تذکرہ نہیں ہوا، وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کے استعفے یا ان کو ہٹائے جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کا اتحاد برقرار رہے گا، وزارتیں نہ لینے کے باوجود پیپلز پارٹی کا تعاون ان کی جمہوریت پسندی ہے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر کو فوری ہٹانے یا استعفے کا فیصلہ نہیں ہوا: طارق فضل چودھری



