پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ڈاک کا عالمی دن منایا جارہا ہے

لاہور(نیشنل ٹائمز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ڈاک کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے۔
ورلڈ پوسٹ ڈے منانے کا مقصد ڈاک کے نظام اور اس کی خدمات کے حوالے سے شعور و آگاہی پیدا کرنا ہے، خط جسے آدھی ملاقات کہا جاتا ہے کسی دور میں پیغام رسانی کا اہم ترین ذریعہ تھا، ڈاک کا عالمی دن ہمیں اسی سفر کی یاد دلاتا ہے جہاں کاغذ کے ایک ٹکڑے سے دلوں کا تعلق قائم ہوتا تھا۔فیصل آباد میں آج بھی ڈاک کے نظام کی یادیں زندہ ہیں، فیصل آباد کا تاریخی جنرل پوسٹ آفس آج بھی شہریوں کے میل جول کا ایک اہم مرکز ہے۔یاد رہے نو اکتوبر انسانی تاریخ کا وہ سنہرا دن ہے جب اٹھارہ سو چوہتر میں سوئٹزر لینڈ کے شہر برن میں یونیورسل پوسٹل یونین کے عنوان سے پہلی باقائدہ پوسٹل یونین کا قیام عمل میں لایا گیا جس کے ذریعے لوگ دنیا میں کہیں بھی موجود اپنے پیاروں کوتحریری پیغامات اور مراسلے بھجوا سکتے تھے۔نو اکتوبرانیس سو انہتر میں جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں یونیورسل پوسٹل یونین کی عالمی کانگریس ہوئی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈاک کی اہمیت و افادیت کے پیش نظر آئندہ اس روز کو عالمی سطح پر منایا جائے تاکہ مختلف تقاریب اور سیمینارز کا انعقاد کر کے سلسلہ ڈاک کی ترقی کے لیے دنیا بھر میں آگاہی پیدا کی جا سکے۔اس دن کے بعد نو اکتوبر کو ہر سال دنیا بھر میں ورلڈ پوسٹ ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے، دنیا میں سلسلہ رسل و رسائل زمانہ قدیم سے ہی چل رہاہے سیکڑوں سال قبل مسیح کے دور میں بھی اس کے آثار ملتے ہیں، چین کا شمار ان چند ممالک میں ہوتا ہے جنہوں نے پیغام رسانی کے لیے ڈاک کے طریقے کو باقائدہ اپنایا۔قیام پاکستان کے بعد ملک میں ابتدائی سالوں کے دوران برطانوی دور کے ڈاک ٹکٹ استعمال کئے جاتے رہے، محکمہ ڈاک قیام پاکستان سے اب تک مختلف مواقع کی مناسبت سے تیرہ سو سے زائد مختلف مالیتوں کے ٹکٹ جاری کر چکا ہے۔وقت کے ساتھ ساتھ آنے والی تبدیلیوں اور جدید ٹیکنالوجی کے باعث دنیا میں پیغام رسانی کے لیے ڈاک کی جگہ ٹیلی فون، موبائل فون اور کمپیوٹر نے لے لی ہےجوکہ کم خرچ بھی ہے اور فوری بھی تاہم تعلیمی ودفتری دستاویزات ہوں یا کچھ اور معاملات ڈاک کی اہمیت آج بھی دنیا بھر میں مسلمہ ہے۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر