برطانوی پولیس افسرکا کراچی ائیرپورٹ سےگمشدہ سامان پولیس نے برآمدکرلیا

کراچی(نیشنل ٹائمز) برطانوی پولیس افسر کا کراچی ائیرپورٹ سے گمشدہ سامان ائیرپورٹ پولیس نے برآمد کرلیا۔
چھٹیوں پر اہلیہ کے ساتھ کراچی آئے برطانوی پولیس کے آفیسر کی کراچی ائیرپورٹ سے گمشدہ جیکٹ اور سامان ائیرپورٹ پولیس نے برآمد کرکے جوڑے کے حوالےکر دیا۔ایس ایچ او ائیرپورٹ کلیم موسیٰ کے مطابق برطانوی پولیس آفیسر ڈنکن وروی 5 اکتوبر کو چھٹیوں پر اپنی پاکستانی اہلیہ کے ساتھ قطر ائیرویز کی پرواز QR610 سے کراچی پہنچے۔ امیگریشن اور کسٹم کلیئرنس کے بعد مسٹر وروی اپنی اہلیہ کے ساتھ ٹرمینل سے باہر نکلے اور پارکنگ ایریا سے گاڑی میں سوار ہوکر منزل پر چلے گئے۔بعد ازاں انہوں نے پولیس کو اطلاع دی کی انہوں نے غلطی سے اپنی جیکٹ پارکنگ میں سامان کی ٹرالی پر چھوڑ دی تھی۔ جیکٹ میں چابیاں، برطانوی پاؤنڈز، ان کا یوکے پولیس سروس کا شناختی کارڈ دیگر اہم کارڈز اور دستاویزات بھی تھیں۔کلیم موسیٰ کے مطابق شکایت ملنے پر فوری طور پر تلاش شروع کی گئی۔ پولیس کے مطابق جیکٹ اور تمام اشیاء کو تلاش کرلیا گیا اور برآمد شدہ جیکٹ اور سامان کو بحفاظت آفیسر ڈنکن وروی کے حوالے کر دیا گیا، جنہوں نے فوری اور مؤثر کارروائی پر پولیس کی کاوش کی تعریف کی ہے۔



  تازہ ترین   
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
ایران کے ساتھ جنگ نئے مرحلے میں داخل ہوچکی: جے ڈی وینس
پاکستان اور شام کا دفاعی شعبوں میں تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق
روس کے یوکرین میں مزید فضائی حملے، 17 افراد ہلاک، 40 زخمی
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر