سپریم کورٹ کا 26 ویں ترمیم کیخلاف درخواستوں کی سماعت براہ راست نشر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں کی سماعت براہ راست نشر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سپریم کورٹ میں 26 وین آئینی ترمیم کےخلاف درخواستوں کی سماعت آئینی بینچ نے کی۔ دوران سماعت جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے ہمارا المیہ ہے کہ ہم ہر چیز کا غلط استعمال کرتے ہیں، ہم نے لائیو اسٹریمنگ سے لوگوں کو تعلیم دینا چاہی لیکن ہم لائیو اسٹریمنگ سے ایکسپوز ہوگئے۔دوران سماعت جسٹس عائشہ ملک نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے پوچھا حکومت کا لائیو اسٹریمنگ سے متعلق کیا موقف ہے؟ اس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ لائیو اسٹریمنگ ایڈمنسٹریٹو سائیڈ پر ہوتی ہے، اس موقع پر جسٹس محمدعلی مظہر بولے یعنی بینچ جو فیصلہ کرلے اس پر راضی ہیں۔اس دوران کے پی حکومت کے وکیل نے کہا کہ بینچ کےکسی جج پرذاتی حیثیت میں کوئی اعتراض نہیں، چاہتے ہیں کہ کیس کی سماعت کےلیے فل کورٹ تشکیل دیا جائے۔بعد ازاں آئینی بینچ نے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں کی سماعت براہ راست نشر کرنے کی درخواستیں منظور کیں اور کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کردی۔



  تازہ ترین   
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
ایران کے ساتھ جنگ نئے مرحلے میں داخل ہوچکی: جے ڈی وینس
پاکستان اور شام کا دفاعی شعبوں میں تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق
روس کے یوکرین میں مزید فضائی حملے، 17 افراد ہلاک، 40 زخمی
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر