پنجاب میں بارشوں کے باعث دریاؤں کے بہاؤ میں اضافےکا الرٹ جاری

لاہور(نیشنل ٹائمز)پروونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے) پنجاب نے بارشوں کے باعث دریاؤں کے بہاؤ میں اضافےکا الرٹ جاری کردیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایاکہ دریائےجہلم میں منگلا اپ اسٹریم میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے جس کے باعث 24 گھنٹوں میں منگلا اپ اسٹریم میں درمیانے درجےکا سیلاب آسکتا ہے۔دریائے ستلج میں گنڈاسنگھ والا اور راوی میں ہیڈ سدھنائی پر نچلے درجے کے سیلاب آگئے۔ادھر ضلع بہاولپور سے بدترین سیلاب تو گزر گیا لیکن تباہی کے انمٹ نقوش چھوڑ گیا۔ سیلابی ریلے سے ہزاروں مکانات گر چکے ہیں، لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں بر باد ہو گئیں تاہم اب سیلابی پانی میں مچھروں کی بھر مار ہے جو بیماریوں کا سبب بن رہے ہیں۔ملتان کی تحصیل جلال پور پیر والا سے بھی پانی کی نکاسی کا عمل جاری ہے،کچھ نشیبی بستیاں اور علاقے اب تک پانی کی لپیٹ میں ہیں۔نوراجہ بھٹہ بند میں پڑنے والے تمام 7 شگاف مکمل بند کردیےگئے، سیلاب سے متاثر ایم 5 موٹروے 25 ویں روز بھی بند ہے۔اس حوالے سے حکام کا کہنا ہےکہ موٹروےکا 23 کلو میٹر لمبا ٹریک 13 سے زائد مقامات سے متاثر ہوا ہے۔ موٹر وے کی بحالی کا کام جلد شروع کیا جائے گا، متبادل راستوں سے ٹریفک چلائی جارہی ہے۔



  تازہ ترین   
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
ایران کے ساتھ جنگ نئے مرحلے میں داخل ہوچکی: جے ڈی وینس
پاکستان اور شام کا دفاعی شعبوں میں تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق
روس کے یوکرین میں مزید فضائی حملے، 17 افراد ہلاک، 40 زخمی
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر