بلوچستان ہائی کورٹ کا بلدیاتی انتخابات سے متعلق اہم فیصلہ

کوئٹہ(نیشنل ٹائمز) بلوچستان ہائی کورٹ نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق اہم فیصلہ سنا دیا۔
کوئٹہ میں حلقہ بندیوں اور مردم شماری سے متعلق تمام آئینی درخواستیں خارج کرتے ہوئے بلوچستان ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو جلد از جلد انتخابات مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے حلقہ بندیوں کا اختیار آئینی طور پر الیکشن کمیشن کے دائرہ کار میں قرار دیا اور کہا کہ کسی ووٹر کو حقِ رائے دہی سے محروم کیے جانے کے شواہد پیش نہیں کیے گئے۔فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار حلقہ بندیوں کے خلاف اعتراضات دائر کرنے میں ناکام رہے، عدالت نے 2023 کے تمام عبوری احکامات واپس لے لیے۔جسٹس اقبال احمد کاسی اور جسٹس محمد نجم الدین مینگل پر مشتمل دو رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا، جس میں کہا گیا کہ حلقہ بندیوں میں مداخلت عدالت کے دائرہ کار میں نہیں۔عدالت نے 2017 کی مردم شماری کی بنیاد پر حلقہ بندیوں کے خلاف دلائل مسترد کر دیئے،عدالت عالیہ بلوچستان کے مطابق کسی قانونی شق کی خلاف ورزی ثابت نہیں ہوئی، عدالت نے عوامی مفاد میں جلد انتخابات کا حکم دے دیا۔



  تازہ ترین   
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
ایران کے ساتھ جنگ نئے مرحلے میں داخل ہوچکی: جے ڈی وینس
پاکستان اور شام کا دفاعی شعبوں میں تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق
روس کے یوکرین میں مزید فضائی حملے، 17 افراد ہلاک، 40 زخمی
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر