الیکشن کمیشن نے جماعتوں کے انٹراپارٹی انتخابات میں نگرانی کا اختیار مانگ لیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی)نے انتخابی قوانین میں اہم ترامیم کی سفارش کرتے ہوئے سیاسی جماعتوں کے انٹرا پارٹی انتخابات میں نگرانی کا اختیار مانگ لیا ۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے ترامیم کا مسودہ وزارتِ قانون کو بھجوا دیا جس میں کہا گیا کہ سیاسی جماعتوں میں جمہوری عمل کے فروغ کے لیے انٹرا پارٹی انتخابات کی نگرانی ناگزیر ہے ۔ مجوزہ ترامیم کا مقصد سیاسی جماعتوں کے اندراج، انتخابی نشانات اور خواتین نمائندگی سے متعلق مسائل حل کرنا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ان ترامیم سے انتخابی عمل مزید شفاف اور منظم ہوگا، جبکہ جماعتوں کے اندر جمہوری ڈھانچہ مضبوط اور خواتین کی شمولیت یقینی بنائی جا سکے گی۔ موجودہ قانون میں انٹرا پارٹی انتخابات کی شفافیت سے متعلق کوئی واضح شق شامل نہیں۔الیکشن کمیشن نے الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 208 میں ترمیم کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں درجنوں سیاسی جماعتیں موجود ہیں مگر ان کا اندرونی جمہوری نظام کمزور ہے ۔ مجوزہ ترامیم کے تحت الیکشن کمیشن کے افسران پر مشتمل ٹیم سیاسی جماعتوں کے انتخابات کا مشاہدہ کرے گی اور اس کی رپورٹ سالانہ رپورٹ کے ساتھ پارلیمنٹ میں پیش کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق تجاویز کی منظوری سے عوامی اعتماد اور جماعتی شفافیت میں اضافہ ہوگا۔ تاہم مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے ان سفارشات پر ردعمل متوقع ہے کیونکہ کئی جماعتیں پہلے ہی انٹرا پارٹی انتخابات کے طریقہ کار پر تحفظات ظاہر کر چکی ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر