پنجاب کے معاملات میں مداخلت، پی پی آئینی اختیارات سے تجاوز کر رہی ہے: عظمیٰ بخاری

لاہور(نیشنل ٹائمز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے بیانات پر ردعمل سامنے آ گیا۔
صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کسی صوبے کے معاملات میں مداخلت غیر آئینی ہے، پیپلزپارٹی مسلسل پنجاب کے معاملات میں مداخلت کرکے آئینی اختیارات سے تجاوز کررہی ہے۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جو ہر بات پر مرسُو مرسُو کرتے ہیں وہ صوبائیت کارڈ کھیل رہے ہیں، آپ یا تو اپنے حواس کھو بیٹھے ہیں یا مریم نواز کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں۔صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ دو ہفتے پہلے میڈیا پر آپ کو کوئی گھاس نہیں ڈالتا تھا، آج آپ پنجاب کے سیلاب متاثرین اور کسانوں پر فقرے بازی کر کے خبروں میں جگہ بنا رہے ہیں، سندھ میں آپ کی حکومت ہے آپ نے کسانوں سے گندم کیوں نہیں خریدی، اس کا جواب قوم کو دیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں رہتے ہوئے سندھ کے وڈیروں کی غلامی کب تک کرتے رہیں گے، پنجاب کا پانی زیر استعمال لانے کے لیے پنجاب کو کسی دوسرے صوبے سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں، پنجاب کے تمام وسائل پر پہلا حق پنجاب کے عوام کا ہے۔عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مریم نواز پنجاب کے کسانوں کو ان کے پانی کا حق ہر صورت دلائے گی، مریم نواز پنجاب کے عوام کے حق کی بات کرتی ہیں تو آپ کو تکلیف کیوں ہوتی ہے۔صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ جس صوبے میں پیپلزپارٹی کی 17 سال سے حکومت وہاں مسائل کے انبار لگے ہیں، پنجاب یاد رکھے گا پنجاب کے عوام مشکل میں تھے تو پیپلز پارٹی نے ان کی مشکلات کا مذاق اڑایا، پنجاب کے عوام پیپلز پارٹی کا یہ منفی رویہ کبھی بھولیں گے نہیں۔



  تازہ ترین   
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
ایران کے ساتھ جنگ نئے مرحلے میں داخل ہوچکی: جے ڈی وینس
پاکستان اور شام کا دفاعی شعبوں میں تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق
روس کے یوکرین میں مزید فضائی حملے، 17 افراد ہلاک، 40 زخمی
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر