مریم نواز’’عثمان بزدار‘‘ نہیں بی آئی ایس پی ڈیٹا پر شدید اعتراضات ہیں:رانا ثنااللہ

لاہور(نیشنل ٹائمز)وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سے ملاقات خوشگوار اور نتیجہ خیز رہی،پنجاب پر پانی چوری کے الزام کا جواب وزیراعلیٰ پنجاب نہیں دیں گی تو کون دے گا؟ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار تو نہیں ہیں۔
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیٹا پر شدید اعتراضات ہیں ، ڈیٹا کی تصدیق کے بعد اس میں تبدیلیاں کرنی چاہئیں۔ایک انٹر ویو میں رانا ثنا نے کہا کہ پیپلز پارٹی حکومت کا حصہ نہیں لیکن حکومت کو سپورٹ کر رہی ہے ، اختلافات کے باوجود دونوں جماعتوں نے اتفاق کیا ہے کہ ایک دوسرے کا احترام کیا جائے گا اور سخت زبان سے گریز کیا جائے گا۔ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن)دونوں کی اپنی پالیسی، سوچ اور نکتہ نظر ہے اور کوئی ایک دوسرے کی پالیسی کا پابند نہیں،ملاقات میں پیپلز پارٹی کی جانب سے پانی کے معاملے پر کچھ تحفظات کا اظہار کیا گیا، خاص طور پر یہ سوال اٹھایا گیا کہ میرا پانی، میری مرضی جیسے جملے کیوں کہے گئے ؟۔پانی پاکستان کا اجتماعی اثاثہ ہے اور آئینی فارمولا کے تحت اس کی تقسیم ہوتی ہے ، وزیراعلی ٰپنجاب مریم نواز نے صرف پنجاب کے حصے کے پانی کی بات کی تھی کسی دوسرے صوبے کے حصے پر کوئی دعویٰ یا تجاوز نہیں کیا ،پنجاب کے پانی کو ہم جہاں استعمال کریں، یہ ہمارا حق ہے ، اگر ہم اپنی نہر بنائیں تو یہ آئینی حق کے تحت ہے ۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر