مسجد نبوی کے پاکستانی نژاد مدرس قاری بشیر احمد کاانتقال ،جنت البقیع میں تدفین

لاہور(نیشنل ٹائمز)مسجد نبوی شریف کے پاکستانی نژاد مدرس قاری بشیر احمد صدیق 88سال کی عمر میں مدینہ منورہ میں انتقال کرگئے جنہیں جنت البقیع میں آسودہ خاک ہونے کی سعادت بھی مل گئی۔
قاری بشیر احمد صدیق کی نماز جنازہ امام مسجد نبوی صلاح البدیر نے پڑھائی اور غیر معمولی طور پر ان کی تدفین کے عمل میں بھی شریک ہوئے ۔قاری بشیر 60 کی دہائی میں جنوبی پنجاب سے مدینہ منورہ منتقل ہوئے اور 60 سال سے مسجد نبوی میں قرآن مجید پڑھا رہے تھے ۔انہوں نے 44 سال مسجد نبوی کے ایک ستون تلے بیٹھ کر قرآن پڑھایا اور 54سال بغیر تنخواہ خدمات انجام دیں۔وہ قرآن مجید کے اعلی ٰ پائے کے استاد تھے اور مسجد نبوی کے امام و خطیب اور مدینہ منورہ کے جج عبدالمحسن قاسم اور امام مسجد نبوی صلاح البدیر ان کے شاگرد رشید ہیں۔قاری بشیر احمد صدیق مدینہ منورہ میں پاکستان کا قابل عزت حوالہ تھے ۔سعودی حکومت نے قرآن مجید کے لیے گراں قدر خدمات پر انہیں سعودی شہریت بھی دی اور وہ مدینہ منورہ کے شہری تھے ۔



  تازہ ترین   
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
ایران کے ساتھ جنگ نئے مرحلے میں داخل ہوچکی: جے ڈی وینس
پاکستان اور شام کا دفاعی شعبوں میں تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق
روس کے یوکرین میں مزید فضائی حملے، 17 افراد ہلاک، 40 زخمی
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر