عظمیٰ بخاری نے شرمیلا فاروقی کو مناظرے کا چیلنج دے دیا

لاہور(نیشنل ٹائمز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پی پی رہنما شرمیلا فاروقی کے بیان پر ان کو مناظرے کا چیلنج دے دیا۔
ایک بیان میں پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ میں17سال سے حکومت ہے اور مریم نواز کی پنجاب میں حکومت کو 2 سال بھی مکمل نہیں ہوئے۔انہوں نے کہا کہ آپ17 سال میں اپنے 17 عوامی فلاح کے منصوبوں کو نہیں گنوا سکتے، مریم نواز نے ڈیڑھ سال میں 90 منصوبےشروع کردیےجن میں 50 مکمل ہوچکے ہیں، مریم نواز نے اپنی چھت اپنا گھر میں 90 ہزار گھر دیے ، 80 ہزار اسکالرشپ دیں، کراچی کے لوگ خود لاہور کی سڑکوں اور صفائی کی تعریفیں کرتے ہیں۔وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ مریم نواز پنجاب کے سیلاب متاثرین کو 10، 10 لاکھ کے امدادی چیک دینے جا رہی ہیں۔انہوں نے شرمیلا فاروقی کیلئے مزید کہا کہ میں آپ کے ساتھ مناظرے کے لیے بالکل تیار ہوں آجائیں، پرفارمنس کا مقابلہ کرتے ہیں۔
شرمیلا فاروقی کی’جیوپاکستان‘ میں گفتگو
جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے شرمیلا فاروقی کا کہنا تھا کہ جب ایک صوبے کاچیف ایگزیکٹو یہ کہے گاکہ میراپیسا ، میراپانی ،انگلی توڑ دیں گے، یہ بدقسمتی ہے، پیپلزپارٹی ، مسلم لیگ (ن) کی اہم اتحادی ہے اس کا ادراک (ن) لیگ کو ہونا چاہیے، ہم سیلاب زدگان کو ریلیف دینے پر بات کررہے ہیں ذاتیات پر نہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں 2022 میں سیلاب آیا، ہم نے بی آئی ایس پی کے ذریعے کیش ٹرانسفرکیا، پنجاب میں لوگوں کی فوری مددکا بی آئی ایس پی کےبجائے اورکوئی ذریعہ نہیں، پیپلزپارٹی کے سوا اور کوئی حکومت ایسا پروجیکٹ بنا ہی نہیں سکی ، آپ ہماری بے عزتی کریں گے تو کیا ہم حکومت بینچزپربیٹھ کر سنتے رہیں گے، یہ آپ کا پانی ہے نہ میرا، یہ پاکستان کے عوام کا ہے۔



  تازہ ترین   
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
ایران کے ساتھ جنگ نئے مرحلے میں داخل ہوچکی: جے ڈی وینس
پاکستان اور شام کا دفاعی شعبوں میں تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق
روس کے یوکرین میں مزید فضائی حملے، 17 افراد ہلاک، 40 زخمی
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر