علیمہ خان پی ٹی آئی کی چیئرپرسن نہیں بننا چاہتیں: شفقت عباس اعوان

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پی ٹی آئی رہنما شفقت عباس اعوان نے کہا ہےکہ عمران خان کی بہن علیمہ خان کا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں اور نہ ہی وہ تحریک انصاف کی چیئرپرسن بننا چاہتی ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شفقت عباس اعوان نے کہا کہ اس معاملے میں علی امین گنڈا پور کو’مس گائیڈ‘ یا گیا ہے اور یہ علی امین گنڈا پور کی ذاتی سوچ ہے، علیمہ خان کا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں، وہ قطعاً تحریک انصاف کی چیئرپرسن نہیں بننا چاہتیں۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی پاکستان تحریک انصاف حکومت میں رہ چکی ہے، کیا اس دوران عمران خان کے خاندان کا کوئی فرد سیاست میں ملوث ہوا؟ حال ہی میں ہمارے ایم این ایز ، سینیٹرز اور، ایم پی ایز کی لسٹیں گئی ہیں لیکن ان فہرستوں میں عمران خان کے کسی فرد کا نام نہیں گیا۔
علی امین گنڈا پور کا بیان
واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان سے ملاقات کے بعد علی امین گنڈاپور نے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ ’ انہوں نے ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کو بتایا کہ آپ کی رہائی کےلیے اقدامات کے بجائے اختلافات کو بڑھاوا دینے کے لیے کام ہورہا ہے، وی لاگر اختلافات کو بڑھا رہے ہیں اور علیمہ خان وی لاگر کو روکنے کے بجائے ان کا ساتھ دے رہی ہیں’۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر