کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کے پُرتشدد مظاہرے، 3 پولیس اہلکار جاں بحق، 6 شہری جان سے گئے

آزاد کشمیر (نیشنل ٹائمز) عوامی ایکشن کمیٹی کے پُرتشدد مظاہروں کے نتیجے میں 3 پولیس اہل کار جاں بحق ہوگئے جبکہ 6 عام شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
پُرتشدد مظاہروں کے نتیجے میں 72 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 12 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے جبکہ زخمی ہونے والو ں میں 50 عام شہری بھی شامل ہیں۔حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر مخصوص ایجنڈے کے تحت پھیلائی گئی فیک نیوز پر کان نہ دھریں۔آزادکشمیر کی صورت حال پر آج اسلام آباد میں اہم اجلاس طلب کرلیا گیا ہے، اس حوالے سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اجلاس میں غور ہوگا کہ آزاد کشمیر کی صورت حال میں کیا کردار ادا کیا جائے۔یاد رہے کہ حکومت نے ایک بار پھر عوامی ایکشن کمیٹی کو مذاکرات کی پیشکش کی ہے۔وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایکشن کمیٹی کے 90 فیصد مطالبات آزاد کشمیر حکومت نے تسلیم کرلیے تھے۔انہوں نے کہا کہ 2 ایسے مطالبات تھے جس کے لیے آزاد کشمیر کے آئین میں ترمیم درکار تھی، مہاجرین کی نشستیں ختم کرنا اور وزرا کی تعداد میں کمی کا مطالبہ کیا گیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم 2 مطالبات پر بھی کھلے دل سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں، اب بھی گزارش ہے کہ 90 فیصد مطالبات مانے جاچکے ہیں تو باقی پر بھی بات کریں۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر