کراچی (نیشنل ٹائمز) فضائی حدود میں طیاروں کو گلوبل پوزیشننگ سسٹم (جی پی ایس) سگنل میں دشواری کاسامنا کرنا پڑا۔
ذرائع کے مطابق غیر ملکی ائیرلائن کےطیارے کو گزشتہ رات لینڈنگ سےقبل جی پی ایس سگنل میں دشواری پیش آئی۔ذرائع نے بتایا کہ غیرملکی ائیرلائن کے کپتان نے کراچی ائیر ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) کو اس صورتحال کے پیش نظر فوری آگاہ کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اے ٹی سی نے طیارے کے کپتان کو لینڈنگ میں مدد فراہم کی جس کے نتیجے میں غیرملکی ائیرلائن کےطیارے نے بحفاظت لینڈنگ کی۔
کراچی کی فضائی حدود میں طیاروں کو جی پی ایس سگنل میں دشواری کا سامنا



