کراچی (نیشنل ٹائمز) مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔؎
جیو نیوز کے مطابق کراچی کے علاقوں ملیر، آئی آئی چندریگر روڈ اور دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کا بتانا ہے کہ زلزلہ صبح 9 بج کر 34 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا جس کی شدت 3.2 اور گہرائی زیر زمین 10 کلو میٹر تھی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ملیر سے 7 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا۔ اس حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات انجم نذیر نے کہا کہ 3 شدت کے زلزلے اکثر آتے ہیں مگر یہ زیادہ محسوس نہیں ہوتے گر چونکہ یہ شدت 3 سے زیادہ تھی اس لیے شدت محسوس ہوئی۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے



