مریم نواز کے بیان پر سندھ بار کونسل کا ہڑتال اور عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان پر آج سندھ بار کونسل نے ہڑتال اور عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان پر سندھ بارکونسل کی جانب سے احتجاج کیا گیا، سندھ بار کونسل نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے بیانات واپس لینے اور معافی ما نگنے کا مطالبہ کیا ہے۔سندھ بار کونسل کی جانب سے مریم نواز کے بیان پر آج ہڑتال اور عدالتی کارروائی کےبائیکاٹ کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔
مریم نواز کا بیان
واضح رہے کہ مریم نواز نے فیصل آباد میں تقریب سے خطاب میں مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا تھا کہ میرا پانی میرا پیسا، کسی کو اس سے کیا تکلیف ہے، پنجاب کو مشورہ دینے والے اپنے مشورے اپنے پاس رکھیں۔مریم نواز کا کہنا تھا این ایف سی میں چاروں صوبوں کو ایک جیسے پیسے ملتے ہیں، آپ پیسے کہاں لگاتے ہیں؟ مانگنے والا سلسلہ اب بند ہو جانا چاہیے، پنجاب نے آپ کے معاملات میں کبھی مداخلت نہیں کی، آپ بھی نہ کریں، آپ کے پاس ہر چیز کا حل کشکول لیکر کھڑے ہو جانا ہے؟
وزیر اعلیٰ پنجاب کے بیان پر پی پی کا سینیٹ اور قومی اسمبلی سے واک آؤٹ
پاکستان پیپلزپارٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان پر قومی اسمبلی اور سینیٹ سے واک آؤٹ کیا۔قومی اسمبلی اجلاس میں نوید قمر نے اعتراض اٹھایاکہ یہ میرا پانی میرا پیسہ کا کیا مطلب ہے؟ مریم نواز کی تقریر پر بہت افسوس ہوا، پنجاب میں پہلی بار ایسا سیلاب آیا لیکن سندھ کو اس کا تجربہ ہے۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر