احتجاج حق مگر انتشار سے معیشت کو نقصان، آزاد کشمیر میں تعلیم، صحت بہتر: ڈی جی آئی ایس پی آر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا احتجاج حق ہے مگر انتشار سے معیشت کو نقصان ہوتا ہے ،آزاد کشمیر میں تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر بہت بہتر ہے، ریاست ٹیکس نہیں لے گی تو تنخواہیں، مراعات کیسے دے گی۔
ترجمان فوج کا آزاد کشمیر کی مختلف جامعات کے طلبہ سے پلندری میں خطاب سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے 15 ستمبر کو پلندری آزاد کشمیر میں مختلف جامعات کے ایک ہزار سے زائد طلبا اور اساتذہ کے سوالات کے جواب دئیے ۔سوال جواب کے چند حصوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، عوامی ایکشن کمیٹی کی توڑ پھوڑ کی سیاست پر سوال کے جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آزاد کشمیر میں سیاسی سسٹم ہے جو کام کر رہا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں تمام اشاریے بشمول تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر بہت بہتر ہیں، اگر ریاست ٹیکس نہیں لے گی تو مراعات اور تنخواہیں کیسے دے گی، 30 فیصد سے زائد آزاد کشمیر کے لوگ سرکاری نوکری کرتے ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ احتجاج حق ہے مگر انتشار سے معیشت کو نقصان ہوتا ہے ، اللہ نے کشمیر کو بے پناہ نعمتوں سے نوازا ہے ، پاکستان کا خواب دیکھنے والے کا تعلق بھی کشمیرسے تھا۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا فوج میں متعدد آفیسرز اور جوان کشمیری ہیں، کشمیر کا مستقبل کشمیر بنے کا پاکستان ہے۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر