قومی اسمبلی : پی ٹی آئی کا احتجاج، نعرے بازی: خوارج کیلئے تقریریں بند، عوام کو جواب دیں: وزیر قانون

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)قومی اسمبلی اجلاس کے دوران پی ٹی آئی ارکان نے سابق فاٹا میں آپریشن کے خلاف احتجاج کیا، ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں اور شدید نعرے بازی کی۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ یہ لوگ یہاں خوارج کے ساتھ کھڑے ہیں، ان کیلئے تقریریں کر رہے ہیں اور ہم سب خاموش ہیں۔
انہیں اپنا ڈرامہ بند کرنا چاہئے اور جا کر عوام کو جواب دینا چاہئے ۔پی ٹی آئی رہنما ملک عامر ڈوگر نے کہا کہ ارکان قومی اسمبلی و سینیٹ جیل کے باہر عوامی اسمبلی لگائیں گے ، یہ فیصلہ ہوا ہے کہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر مزاحمت جاری رکھی جائے گی۔ادھر اڈیالہ جیل کے باہر صحافی کے ساتھ بدسلوکی کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد کثرتِ رائے سے منظور کر لی گئی، سنی اتحاد کونسل نے مخالفت کی۔ پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے قرارداد رکوانے کی استدعا کی لیکن اسپیکر ایاز صادق نے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آپ خوارج کیلئے نعرے بازی کر رہے تھے ، کسی کو دہشتگردوں کے حق میں بات کرنے نہیں دوں گا۔اجلاس کا آغاز اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا۔ شہداء، ارکان اسمبلی کے عزیز و اقارب اور سیلاب متاثرین کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن نے عمران خان کی جانب سے صحافی اعجاز احمد کے ساتھ بدسلوکی اور سوشل میڈیا پر مہم کے خلاف پریس گیلری سے واک آؤٹ کیا۔جے یو آئی کے نور عالم خان نے کہا کہ اعجاز احمد کے ساتھ بدسلوکی ناقابل برداشت ہے۔ پیپلز پارٹی کے اعجاز جاکھرانی نے کہا سوال کرنا صحافی کا حق اور جواب دینا یا نہ دینا رہنما کا حق ہے ۔ شازیہ مری نے کہا کہ صحافی کو سوشل میڈیا پر ہراساں کیا گیا، یہ عمل ناقابل قبول ہے ۔پیپلز پارٹی کے آغا رفیع اﷲ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 2022 میں افغانستان سے دہشتگرد لاکر آباد کئے ، اب وہ شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، یہ ان کی فنڈنگ بھی کرتے ہیں۔ سپیکر ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان کے بچوں اور فوج پر حملہ کرنے والوں کیلئے کھڑے ہو گئے ہیں، کیا آپ ایک اور 9 مئی چاہتے ہیں؟مزید برآں، اسپیکر نے اجلاس کیلئے پینل آف چیئرپرسنز کا اعلان کیا جن میں علی زاہد، عبدالقادر پٹیل، نزہت صادق، نبیل گبول، امین الحق اور شیر علی ارباب شامل ہیں۔



  تازہ ترین   
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
ایران کے ساتھ جنگ نئے مرحلے میں داخل ہوچکی: جے ڈی وینس
پاکستان اور شام کا دفاعی شعبوں میں تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق
روس کے یوکرین میں مزید فضائی حملے، 17 افراد ہلاک، 40 زخمی
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر