غیرملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائیگا : اورنگزیب

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیرخزانہ سینیٹرمحمداورنگزیب نے کہاہے کہ حکومت کاروبار اور سرمایہ کاری کیلئے دوستانہ ماحول کے قیام کیلئے پرعزم ہے، وزیر اعظم ملکی ترقی میں نجی شعبہ کے قائدانہ کردار ادا کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔
غیر ملکی سرمایہ کاروں خصوصاً جرمن کمپنیوں کو پاکستان میں اپنے کاروبار کے پھیلاؤ کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ پاکستان میں جرمنی کی سفیر اینا لیپل سے ملاقات میں محمد اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعظم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ ملکی ترقی میں نجی شعبہ قائدانہ کردار ادا کرے۔ دریں اثنا وزیرخزانہ سے یو نیسیف کی نمائندہ برائے پاکستان پرنائل آئرن سائیڈ نے ملاقات کی۔وزیر خزانہ نے ملک کو درپیش موسمیاتی تبدیلی اور آبادی میں تیزی سے اضافہ جیسے بڑے چیلنجوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان دونوں عوامل کا بچوں کی نشوونما میں رکاوٹ اور تعلیمی کمی پر براہ راست اثر پڑتا ہے ۔ دستیاب وسائل کا بہترین استعمال ناگزیر ہے تاکہ ان سنگین مسائل سے موثر انداز میں نمٹا جا سکے ۔ یونیسیف سمیت دیگر ترقیاتی شراکت دار پاکستان کی کاوشوں خاص طور پر وزارت موسمیاتی تبدیلی، وزارت بہبود آبادی اور وزارت صحت عامہ کے ساتھ قریبی تعاون کے ذریعے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر