یوسف رضا گیلانی سے ایوان صدر میں ازبک سپیکر کی ملاقات

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)قائم مقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی سے ایوان صدر اسلام آباد میں ازبک سپیکر نورالدین مویدن خانویخ اسماعیلوف نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی روابط، اقتصادی تعاون اور پارلیمانی روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ تاشقند کے دورے کو دونوں ممالک کے تعلقات میں نئے دور کا آغاز قرار دیا گیا، سید یوسف رضا گیلانی کا ازبک صدر شوکت مرزیایوف کو جلد اسلام آباد کے دورے کی دعوت دینے کے عزم کا اعادہ کیا ،سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کی دوطرفہ تجارت 27 ملین ڈالر سے بڑھ کر 111 ملین ڈالر تک جا پہنچی۔ دونوں ممالک کا ہدف آئندہ چار سال میں دوطرفہ تجارت کو 2 ارب ڈالر تک پہنچانا ہے ،ٹرانس افغان ریلوے منصوبہ پاکستان و ازبکستان کو افغانستان کے راستے جوڑنے کا اہم ذریعہ ہوگا۔علاوہ ازیںقائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سے ایوانِ صدر میں 38ویں سینئر مینجمنٹ کورس کے شرکا نے ملاقات کی ،گیلانی نے کہا کہ سینئر مینجمنٹ تک رسائی برسوں کی محنت، نظم و ضبط اور عوامی خدمت کا اعتراف ہے ، سول سروس ریاست کے نظام، تسلسل اور وقار کی محافظ ہے۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر