برآمدات میں رائس ایکسپورٹرز کا بڑا کر دار ہے ، یوسف گیلانی

لاہور(نیشنل ٹائمز)قائم مقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان کی برآمدات میں رائس ایکسپورٹرز کا بڑا کر دار ہے، حکومت کسانوں اور زرعی ایکسپورٹرز کی بہتری کیلئے سنجیدہ ہے۔
قائم مقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی نے مقامی ہوٹل میں رائس ایکسپورٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 17 ویں ایکسپورٹ ٹرافی ایوارڈ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان کا باسمتی چاول دنیا بھر میں مقبول ہے ،زرعی شعبے میں بہتری کے لئے کسانوں کو خوشحال کرنا ہوگا،پاکستان کا مستقبل زرعی شعبے کی ترقی میں ہے ۔ یوسف رضا گیلانی نے نمایاں کارکردگی کے حامل رائس ایکسپورٹرز میں ایوارڈز بھی تقسیم کئے۔ تقریب میں سابق چیئرمین سینٹ محمد میاں سومرو ،قونصل جنرل ایران مہران موحدفر،چینی قونصل جنرل ژاؤ شرین اور ملک بھر سے رائس ایکسپورٹ ایسوسی ایشن کے عہدیدار اور ممبران شریک ہوئے۔



  تازہ ترین   
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
ایران کے ساتھ جنگ نئے مرحلے میں داخل ہوچکی: جے ڈی وینس
پاکستان اور شام کا دفاعی شعبوں میں تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق
روس کے یوکرین میں مزید فضائی حملے، 17 افراد ہلاک، 40 زخمی
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر