عوام فلاحی ریاست بنانے میں کردار ادا کریں ، غفورحیدری

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز)ممبر قومی اسمبلی و جنرل سیکرٹری جمعیت علمائے اسلام پاکستان مولانا عبدالغفور حیدری نے صاحبزادہ پیر عبدالشکور نقشبندی کی دعوت پر ختم نبوت کانفرنس چکوال میں خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت کے قانون کو بنانے میں جمعیت علمائے اسلام اور علما نے کلیدی کردار ادا کیا، حقیقی فلاحی پاکستان تب ہی بنے گا جب عوام الناس علمائے کرام کو منتخب کر کے اسمبلیوں میں بھیجیں گے ،جے یو آئی کے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی اورسینیٹ میں ختم نبوت کے تحفظ، پاکستان کی بقا و سلامتی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں ۔جے یو آ ئی حکومتوں کی جانب سے غیر آئینی ،غیر قانونی غیر شرعی قوانین میں رکاوٹ کا کردار ادا کرتی ہے ۔ عوام ،خصوصاً مذہبی طبقہ سے کہتا ہوں کہ پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے میں اپنا کردار ادا کریں اور انتخابات میں جے یوآئی کے امیدواروں کو کامیاب کروا ئیں۔



  تازہ ترین   
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
ایران کے ساتھ جنگ نئے مرحلے میں داخل ہوچکی: جے ڈی وینس
پاکستان اور شام کا دفاعی شعبوں میں تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق
روس کے یوکرین میں مزید فضائی حملے، 17 افراد ہلاک، 40 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر