مودی نے سیاست کیلئے کرکٹ کی اسپرٹ تباہ کردی، وزیردفاع خواجہ آصف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بھارت کی جانب سے کھیل میں سیاست کو گھسیٹنے پر وزیردفاع خواجہ آصف کا رد عمل سامنے آگیا۔
وزیردفاع خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ کرکٹ کے کلچر اور اسپرٹ کو تباہ کرکے مودی اپنی سیاست بچانے کے لیے برصغیر میں امن امکانات اور مسائل کے حل کے لیے چانسز ختم کر رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ عزت اس طرح بحال نہیں ہوتی، پاک بھارت جنگ کا اسکور چھ صفر پتھر پر کندہ ہوگیا ہے۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہم تو کچھ نہیں کہہ رہے، مودی بھارت اور دنیا دونوں میں خوار ہوگیا ہے۔یاد رہے کہ ایشیا کپ کے دوران بھارتی ٹیم نے اسپورٹس مین اسپرٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم سے ہاتھ نہیں ملایا، فائنل سے قبل بھارتی کپتان نے پاکستانی کپتان کے ساتھ تصویر بھی نہیں بنوائی۔فائنل میچ کے بعد بھارتی بورڈ کی ایما پر بھارتی ٹیم کی ہٹ دھرمی بھی برقرار رہی اور بھارتی ٹیم نے محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کردیا ۔ بھارتی ٹیم کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں فائنل تقریب بھی تاخیر کا شکار ہوئی۔



  تازہ ترین   
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
ایران کے ساتھ جنگ نئے مرحلے میں داخل ہوچکی: جے ڈی وینس
پاکستان اور شام کا دفاعی شعبوں میں تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق
روس کے یوکرین میں مزید فضائی حملے، 17 افراد ہلاک، 40 زخمی
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر