اوکاڑہ :پسند کی شادی کا تنازع ، بھائی کے ہاتھوں 2بہنیں قتل

اوکاڑہ(نیشنل ٹائمز)، بصیرپور، منڈی احمد آباد، دیپالپور (خبرنگار، تحصیل رپورٹر ، نامہ نگار)اوکاڑہ کے نواحی گائوں کلیر کلاں میں پسند کی شادی کے تنازع پر نوعمر بھائی نے فائرنگ کرکے 2بہنیں قتل کردیں،پولیس نے ایک گھنٹے میں ہی ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق اوکاڑہ کے تھانہ منڈی احمد آباد کے گاؤں کلیر کلاں کی رہائشی لڑکی اقرا نے پسند کی شادی کی تھی،جس کا اسکے بھائی سیف الملوک کو رنج تھا،اتوارکی صبح اقرامیکے میں موجودتھی کہ سیف الملوک نے اس پرپسٹل سے فائرنگ کردی،جو موقع پر ہی دم توڑگئی، چھوٹی بہن عدیلہ نے بڑی بہن اقرا کو بچانے کیلئے بھائی کی مزاحمت کی تو ملزم نے عدیلہ کو بھی گولیاں مارکر موقع پر ہی موت کے گھاٹ اتاردیااور موقع سے فرار ہوگیا،واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ضروری کارروائی اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔ ڈی پی او اوکاڑہ راشدہدایت کے احکامات پربصیرپوراورمنڈی احمدآبادتھانوں کی پولیس نے مشترکہ آپریشن کرکے ایک گھنٹے کے اندرملزم سیف الملوک کو گرفتارکرلیا۔



  تازہ ترین   
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
ایران کے ساتھ جنگ نئے مرحلے میں داخل ہوچکی: جے ڈی وینس
پاکستان اور شام کا دفاعی شعبوں میں تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق
روس کے یوکرین میں مزید فضائی حملے، 17 افراد ہلاک، 40 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر